ابو ظہبی اورسپین توانائی کے شعبے میں تعاون میں کو فروغ دیں گے

جمعہ 21 ستمبر 2018 17:00

میڈرڈ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعہ ستمبر ) ابوظہبی کے محکمہ توانائی ( DOE) کے ایک سینئر عہدے دار نے توانائی کے شعبے میں ہسپانوی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور اس شعبے میں فریقین کے درمیان موجود بے پناہ صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

محکمہ توانائی ابوظہبی کے چیئرمین عويضة مرشد المرر نے یہ بات ایک اجلاس کے موقع پر کہی، جس کا اہتمام میڈرڈ میں متحدہ امارات کے سفارتخانہ نے سپین کے ایوان صنعت و تجارت اور خدمات کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں کئی ہسپانوی کمپنیوں نے شرکت کی.

یہ اجلاس گلوبل پاور اینڈ انرجی نمائش کے موقع پر منعقد کیا گیا، جو بارسلونا میں 17 سے 20 ستمبر کے دوران منعقد ہوا، جہاں المرر نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی.

المررنے مزید بتایا کہ "ابوظہبی کاتوانائی کا محکمہ اس میدان میں بہترین بین الاقوامی معیار کے مطابق زیادہ سے زیادہ توانائی کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے."

اجلاس میں قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور ابوظہبی کے 2030 کے پلان اور وفاقی حکومت کے اہداف کے حصول کے حوالے سے محکمہ کے اہم کردار پر توجہ دی گئی.

اجلاس میں محکمہ کے جاری اہم منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں 'نور ابوظہبی' کا منصوبہ بھی شامل ہے جو ابو ظہبی میں تعمیرکیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا خودمختار شمسی پاور پلانٹ ہے، یہ پلانٹ امارات کے منتوع اقتصادی منصوبوں میں سے ایک ہے.