عراق میں پالیسی ساز سپریم کونسل کے قیام کا مطالبہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:23

عراق میں پالیسی ساز سپریم کونسل کے قیام کا مطالبہ
اربیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) کردستانی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مسعودبارزانی نے کہا کہ عراق میں اسٹراٹیجک پالیسیاں تیار کرنیوالی سپریم کونسل قائم کی جائے۔ اس میں کرد پارٹیوں سمیت عراق کی تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق بارزانی نے ماہ رواں کے اختتام پر کردستانی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ہونیوالی تیاریوں کے ضمن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز سپریم کونسل عراق کے تمام گروپوں کے حقوق کی محافظ ہوگی اور یہ انفرادی فیصلوں کی راہ میں حائل بنے گی۔