امریکی ریاست میری لینڈ میں میڈیکل سٹور کی خاتون گارڈ نے مالک سے تنازعہ پرفائرنگ کردی ،تین افراد ہلاک

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:58

امریکی ریاست میری لینڈ میں میڈیکل سٹور کی خاتون گارڈ نے مالک سے تنازعہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) امریکا کی ریاست میری لینڈ میں واقع ہارفورڈ کاؤنٹی میں ایک مسلح عورت نے ادویہ کے ایک اسٹور کے تقسیمی مرکز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ اس عورت نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔

(جاری ہے)

اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی ہے۔

عورت ادویہ کی تقسیم کار کمپنی رائٹ ایڈ کی عارضی ملازمہ اور سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہی تھی۔ اس کا کمپنی سے کسی معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔میری لینڈ میں فائرنگ کے اس واقعے سے ایک روز قبل ہی ریاست پنسلوینیا میں ایک مسلح شخص نے ایک عدالتی عمارت میں فائرنگ کردی تھی جس سے ایک پولیس افسر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بعد میں مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔