حزب اللہ کا ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائل حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب یہ معاملہ مکمل ہوچکا ہے،حسن نصرا للہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:58

حزب اللہ کا ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائل حاصل کرنے کا دعویٰ
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں ۔ اسرائیل کی جانب سے رخنہ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود حزب اللہ یہ میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق عاشورہ کے حوالے سے اپنے ٹی وی خطاب میں حسن نصر اللہ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ حزب اللہ کی صلاحیت میں یقین رکھیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے والا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں حزب اللہ کی ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملوں کے باوجود ان کے پاس ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے والے میزائل پہنچ چکے ہیں۔حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب یہ معاملہ مکمل ہوچکا ہے۔ ہم اپنا مقصد حاصل کر چکے ہیں۔اب اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرتا ہے تو اس کو بالکل غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :