کربلا میں نواسہ رسولؐ کی شجاعت و بہادری کی رقم بے مثال داستان کو قیامت تک فراموش نہیں کیا جاسکتا، وزیر اطلاعات پنجاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:25

کربلا میں نواسہ رسولؐ کی شجاعت و بہادری کی رقم بے مثال داستان کو قیامت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہ رسول ؐ نے یزید کے خلاف کلمہ حق بلند کر تے ہوئے شجاعت و بہادری کی جو بے مثال داستان رقم کی ہے اسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ․ انہو ںنے کہا کہ عاشور ہ محرم ہمیں ہر ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ․ انہو ںنے یہ بات شکریال راولپنڈی میں مجلس عزا کے موقع پر عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ امام عالی مقام ؓ نے حق و باطل کے مابین فیصلہ کن معرکے میں دین حق کی خاطر اپنے جان نثار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جان قربان کر کے رہتی دنیا تک اسلام کا علم بلند کیا ․ انہو ںنے کہا کہ ہمیں اسوہ شبیری ؓسے سبق سیکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں حق کا ساتھ دینے کا عہد کرنا چاہئے۔