Live Updates

مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس (کل)ہوگا ،ْ7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس (کل)24ستمبرپیر کو ہوگا اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی ،ْوفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 ء پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :