امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی شہری کے بھگوان بن گئے ؟

بھارتی شہری نے اپنے دیوتاؤں کو چھوڑ کر امریکی صدر کی پوجا شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:55

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی شہری کے بھگوان بن گئے ؟
بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2018ء) : بھارت میں کئی مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ ہندو بستے ہیں جو اپنے عقائد کے تحت مختلف دیویوں اور دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ کوئی مندر میں پڑی بھگوان کی مورتیوں کو پوجتے ہیں تو کوئی آگ، سانپ ، سورج اور ایسی دیگر چیزوں کی پوجا کرتے ہیں۔ بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو اپنے کسی بھگوان یا دیوتا کی پوجا کرنے کی بجائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پوجتا ہے ۔

جی ہاں! مذکورہ بھارتی شہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی کو اپنا بھگوان مان لیا ہےاور روز ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اپنے گھر میں بنے چھوٹے سے مندر میں رکھ کر اس کی آرتی اُتارتا اور پُوجا کرتا ہے۔ بُوسھا نامی یہ بھارتی شہری گذشتہ 3 برس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کی پُوجا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بوسھا نے آج تک کوئی ایک بھی دن ایسا نہیں گزارا جس میں اس نے ڈونلڈ ترمپ کی پُوجا نہ کی ، یہی نہیں بلکہ بھارتی شہری نے اپنے کئی پڑوسیوں پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پُوجا کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔

اور انہیں اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ بھی اسی کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے آگے اپنا سر جھُکا کر سجدہ کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر بوسھا کا عقیدہ دیکھنے لائق ہے۔ اسی عقیدے کی وجہ سے بوسھا کے والدین گھر چھوڑ کر چلے گئے لیکن والدین کے گھر چھوڑ کر جانے سے بھی بوسھا کو کوئی فرق نہیں پڑا اور نہ ہی اس کی عبادت میں کوئی کمی آئی۔ بوسھا کے والدین اس کے عقیدے پر یقین نہیں رکھتے ، بلکہ اسے کئی بار نفسیاتی معالج کے پاس جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ اور آس پاس کے تمام لوگ مجھے پاگل کہتے ہیں۔ میں نے ان کو صاف کہہ دیا ہے کہ مجھے کسی نفسیاتی معالج کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی میرے لیے بھگوان ہے۔ مجھے اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خُدا مانتا ہوں ، وہ میرے دل میں رہتے ہیں اور میں انہیں بے حس پسند کرتا ہوں اسی وجہ سے میں ان کی پوجا کرتا ہوں۔

بوسھا ہر جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اپنے ساتھ لیے پھرتا ہے، وہ کام پر جا رہا ہو یا بازار سے خرید و فروخت کرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہمیشہ اس کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ بوسھا اپنے عقیدےکی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مندر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جسے وہ 6 ماہ میں تعمیر کرنے کا خواہشمند ہے۔ بوسھا کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پُوجا کرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :