سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 67 سال کے ہوگئے

ہفتہ ستمبر 16:39

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 67 سال کے ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرسٹھ برس کے ہو گئے ۔آج(اتوارکو)67ویں سالگرہ منائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادسمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور میاں شہباز شریف کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 23ستمبر1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔