عام انتخابات 2018ء کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کی تاریخ ختم ہوگئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:50

عام انتخابات 2018ء کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) عام انتخابات 2018ء کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کی تاریخ ہفتے کو ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کی آج ہفتے کوآخری تاریخ تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونلز ہائی کورٹس کے ججوں پرمشتمل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن سے متعلق عذرداریاں دائرکرنے پر ہر صوبے میں متعلقہ الیکشن ٹربیونلز قائم کیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بجھوائی گئی کسی بھی درخواست کو زیرغور نہیں لایاجائے گا۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن سے متعلق تنازعات کی سماعت کیلئے 120 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔