داعش نے ایران حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 23 ستمبر 2018 01:50

داعش نے ایران حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں 29 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی انقلابی گارڈز سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی، جب فوجی پریڈ کر رہے تھے۔داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم اس دعویٰ کی صداقت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :