صومالیہ میں امریکی فوج کا فضائی حملہ، 18 جنگجو ہلاک

اتوار 23 ستمبر 2018 02:20

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جنوبی صومالیہ میں امریکی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں انتہا پسند گروپ الشباب کے 18 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی بندرگاہی شہر کسمایو سے کچھ فاصلے پر ذاتی دفاع میں کی گئی۔ افریکوم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے میں امریکی یا اتحادی فوج کا کوئی سپاہی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکا رواں برس کے دوران الشباب کے خلاف ایسے بیس سے زیادہ فضائی حملے کر چکا ہے۔