اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کوفی عنان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

اقوام متحدہ ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے 73 جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ادارے کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔کوفی عنان 18اگست کو مختصر علالت کے بعد جینیوا میں انتقال کر گئے تھے۔ نوبل انعام یافتہ کوفی عنان کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے موجود سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے کوفی عنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ کہا کوفی عنان ایک پرجوش اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے وہ اپنے عہدے کی مدت کے دوران اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کروانے اور اس عمل درآمد یقینی بنانے کی کوششوں میں سرگرم عمل رہے۔

وہ ایک دلکش اور جرات مند شخصیت کے مالک تھے۔۔تعزیتی ریفرنس کے دیگر مقررین میں اقوام متحدہ کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپی نوسا، کوفی عنان کی بیوہ نین عنان ، صاحبزادے کوجو عنا ن اور اقوام متحدہ میں گھانا کے سفیر عنان کاٹو شامل تھے۔تمام مقررین نے کوفی عنان کی عالمی امن اور اقوام متحدہ کی سربلندی کے لئے کی گئی کاوشوں کو سنہرے الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :