سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ بلاک 4 میں لٹکتی بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی‘علاقے کی بجلی بند

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ بلاک 4 میں لٹکتی بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی جس کی 1122 پر کال 20 منٹ بعد رسیو کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا واپڈا نے سپلائی معطل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بلاک 4 عینکوں والی گلی میں لٹکتی تاروں میں صبع پانچ بجے کے قریب آگ لگ گئی جس کی اطلاع 1122 پر کی گئی لیکن 20 منٹ تک کال اٹینڈ نہ ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیاجبکہ واپڈا نے بجلی کی سپلائی معطل کر دی جس سے پوری گلی میں بجلی بند ہو گئی جو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :