بھارتی ریاست پنجاب کے شہرموہالی میں کشمیر ی طالب علم پرچاقو سے حملہ، طلباء کا احتجاج

اتوار 23 ستمبر 2018 13:00

بھارتی ریاست پنجاب کے شہرموہالی میں کشمیر ی طالب علم پرچاقو سے حملہ، ..
سرینگر 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہرموہالی میں ایک کالج میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم پر چاقو سے حملہ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید زخم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آدیش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ موہالی میں جمعہ کو نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے آدیگام کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم مسرور احمد پر کالج کے کیمپس میں چاقو سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حملے کی خبر پھیلتے ہی کشمیری طلباء کالج کے احاطے میں جمع ہوئے اور واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ طلباء نے چندی گڑھ لدھیانہ سڑک کو بھی بند کر دیا۔آدیش کالج کے رجسٹرار ایم بی سنگ نے صحافیوں بتایا کہ کالج انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ پولیس نے بھی اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی طالب علم کو ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔