بھارت ،اودھ یونیورسٹی میں بیگم اخترکی یاد میں میوزیم اور اکیڈمی قائم کی جائے گی

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیض آباد میں ’ملکہ غزل‘ بیگم اختر کی یاد میں ان کے نام پر ایک میوزیم اور اکیڈمی قائم کی جائے گی۔بھارتی ذراع ابلاگ کے مطابق پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا میوزیم اور اکیڈمی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے تحت قائم ہوگی اور اس میں آٹھ آڈیٹوریم ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کے اوم پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اس کے لیے 10 ہزار مربع فٹ زمین دی ہے اور وہ شروع میں رقم بھی دے گی۔ اس کے بعد باقی رقم چندے اور گرانٹ سے جمع کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ فیض آباد میں اس عظیم گلوکارہ کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے۔ چند سال پہلے کارپوریشن کی جانب سے ایک سڑک کا نام ان کے نام پر رکھا گیا تھا جو اب خستہ حالت میں ہی. لہذا ان کی یاد کو محفوظ کرنے کے لئے ہم لوگ یہ کام کر رہے ہیں۔یہ میوزیم اور اکیڈمی یونیورسٹی کے تحت ہونے کے ساتھ ایک آزاد یونٹ ہوگی اور ایک سٹیئرنگ کمیٹی اس کی نگرانی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :