شردھا کپور ر بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اداکارہ شردھا کپور ر بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا، سائنا نہوال کی زندگی پر بن رہی فلم میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں شردھا ،سائنا نہوال کے انداز میں بیڈمنٹن کھیلتی نظر آئیں گی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی زندگی کی اب تک کی سب سے مشکل فلم ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم سائنا کیلئے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ کی ٹریننگ لی ہے۔ اس کے بعد بھی انہیں ایسا محسوس نہیں ہورہا ہے کہ وہ اس کھیل کو سیکھ چکی ہیں۔شردھا نے کہا کہ بیڈمنٹن بہت ہی مشکل کھیل ہے۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے بارے میں کہا کہ یہ فلم ہندوستان کے متعدد مسائل میں سے ایک گاؤں میں بجلی جانے پر ہونے والی پریشانیوں پر ایک طنزہے۔اس فلم میں شردھا کے علاوہ شاہد کپور اور یامی گوتم بھی اہم کردار میں ہوں گی۔فلم 21ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :