مسافر ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کیلئے تمام ڈی ایس صاحبان سے موسم سرمہ کا شیڈول فوری طور پر طلب

اتوار ستمبر 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کیلئے تمام ڈی ایس صاحبان سے موسم سرمہ کا شیڈول فوری طور پر طلب کر لیا ہے، موسم سرما کا ٹائم ٹیبل آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے تبدیل کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کواٹر میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کا موسم گرما کا ٹائم ٹیبل 15 اکتوبر سے تبدیل کیا جا رہا ہے، جس کیلئے تمام ڈی ایس صاحبان سے ان کی ڈویژن میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل موسم سرما مطابق بنا کر بھجوانے کا حکم دیا تھا،جس پر ریلوے ہیڈ کواٹر نے ایک مرتبہ پھر تمام ڈی ایس صاحبان سے فوری طور پر موسم سرما کا ٹائم ٹیبل طلب کر لیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں مسافر ٹرینوں کو عوام کی امیدوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، تاکہ مسافر ٹرینوں کا تبدیل ہونے والا ٹائم ٹیبل عوام کی امنگوں پر پورا اترے۔

متعلقہ عنوان :