عراق نے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کی ایرانی پیشکش مسترد کر دی

حکومت عراق میں مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے ایران کی کسی پیشکش پر غور نہیں کرے گی،بیان

پیر 24 ستمبر 2018 12:25

عراق نے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کی ایرانی پیشکش مسترد کر دی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) عراق کی حکومت نے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایران کی طرف سے فوج بھجوانے کی پیش کش مسترد کر دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق کربلاء گورنری کے رکن رضا السیلاوی نے ایک بیان میں بتایا کہ مقامی حکومت نے چہلم کی تقریبات میں شیعہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ایرانی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

(جاری ہے)

رضا السیلاوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ایران کی طرف سے مقدس مقامات اور زائرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی لینے کی کوئی ضروت نہیں۔ عراقی فوج، فرات آپریشنل فورس اور کربلاء پولیس سیکیورٹی کے اقدامات کے لیے کافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں عرب اورغیرملکی زائرین کی حفاظت کی ذمہ داری ماضی میں بھی مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کندھوں پرعاید رہی ہے۔ ہمیں ایران کی طرف ایسے کسی تعاون کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عراق میں مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے ایران کی کسی پیشکش پر غور نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :