مفسر قرآن مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا115 واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

پیر 24 ستمبر 2018 12:39

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی کے بانی مفسر قرآن مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا115 واں یوم پیدائش کل25ستمبر بروز منگل کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا وہ 25ستمبر1903 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی اور ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوںگی جن میں مقررین مولانا مودودی کی اسلام کے لئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔مولانا ا بوالاعلیٰ مودودی22 ستمبر1979 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :