تہران مخالف گروپو ں کو دہشتگرد فہرست میں شامل نہ کرناقبول نہیں،ایران

دہشت گرد گروپوں کی حمایت پر ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

پیر 24 ستمبر 2018 13:05

تہران مخالف گروپو ں کو دہشتگرد فہرست میں شامل نہ کرناقبول نہیں،ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران مخالف گروپوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ دہشت گرد گروپوں کی حمایت پر ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے عرب امارات، برطانیہ، ڈنمارک اور ہالینڈ کے مندوبین سے فوجی پریڈ حملے کے بعد احتجاج کیا جو مخالف گروپوں کی حمایت پر ریکارڈ کرایاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ واضح ہے حملہ کس گروپ نے کیا اور اس کی کس سے وابستگی ہے جبکہ خطے کے کچھ ممالک امریکا کی پشت پناہی میں ان کی مدد کرتے ہیںاور ان حملوں کا قانونی اور ملکی مفاد کے تحت جواب دیں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اہواز فوجی پریڈ حملے میں 29افراد جاں بحق ہوئے تھے۔