سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی

اہلکار سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے

پیر ستمبر 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیاہے۔سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف)کے تحت بھرتی کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا انہیں وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ نئے بھری اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :