ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ہیڈآفس کو کثیر المقاصد ’’ہائی رائز بلڈنگ ‘‘ میں تبدیل کرنے بارے اہم بریفنگ
کاروباری مراکز کے جھرمٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس بلڈنگ کی بے حد کمرشل اہمیت ہے پرانی عمارت کی جگہ 140 فٹ بلند 12 سے 15 منزلہ بلند ہائی رائز بلڈنگ بنانے کی تجویز زیر غور ہے ‘انصر مجید خان
پیر 24 ستمبر 2018 16:47
(جاری ہے)
ماہرین نے وزیر محنت انصر مجید خان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 8.65 کنال اراضی پر محیط ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ہیڈآفس کی پرانی عمارت کی جگہ 140 فٹ بلند 12 سے 15 منزلہ بلند کثیر المقاصد ہائی رائز بلڈنگ بنانے کی تجویز زیر غور ہے جہاں ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے دفاترکے علاوہ، ہیلتھ کیئر ، ایجوکیشن سیکٹر دفاتر ، بزنس آفسسز ،کانفرنس رومز، بنک، ریسٹورانٹس، جمنزیم ودیگر ملٹی نیشنل دفاتر کا قیام عمل میں لانے سے ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کو کرایوں و دیگر مد میں حاصل ہونے والی آمدنی مزدور طبقے کی فلاح وبہبود پر خرچ ہو سکے گی۔
صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے کنسلٹنٹ کمپنی کو ہدایات جاری کیں کہ مجوزہ ہائی رائز بلڈنگ میں پارکنگ ، ائیرکنڈیشنگ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی کی صورت میں متبادل راستے سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انصر مجید خان نے کہا کہ ادارہ کی بلڈنگ کثیر المنزلہ تجارتی مراکز کے جھرمٹ میں واقع ہے ۔ نیزموجودہ دو منزلہ عمارت بہت پرانی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عمارت کی جگہ کثیر المنزلہ بلڈنگ کی تعمیر کی تجویز گذشتہ دور حکومت سے زیر غور چلی آرہی ہے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کے زیر تحت جلد ہی اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.