صحت کے شعبے پر ستر سال میں توجہ نہیں دی گئی ، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس شعبہ کا بجٹ بڑھانا ضروری ہے
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا قومی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس سے خطاب
پیر 24 ستمبر 2018 17:18
(جاری ہے)
وزیر صحت نے مزید کہا کہ محدود ملکی وسائل اور لاتعداد مسائل کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسی تحقیق کو فروغ دیا جائے جس سے صحت کے بنیادی مسائل حل ہوں۔
وزیر صحت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے ملک میں تحقیق کے رجحان کا شدید فقدان ہے موجودہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ صحت کے شعبے میں پچھلے ستر سالوں میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ صحت کے لیے بجٹ کو بڑھانا بے حد ضروری ہے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس کانفرنس سے حکومت کو اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں بہت مدد ملے گی۔ عام آدمی کی صحت میں بہتری کے لیے حکمت عملی کی تیاری اور پالیسی سازی کے لیے آپ کی تحقیقات سے استفادہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے اس موقع پر کہا کہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت حوصلہ افزا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملک میں تحقیق کے رجحان کو اگر فروغ دیا جائے صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانا قدرے آسان ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.