شعیب ملک کیلئے’جیجو جیجو‘ کی آوازیں ،ْ دلچسپ انداز شول میڈیا پر وائر ل ہوگیا

شعیب نے مڑ کر اپنے مداحوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

شعیب ملک کیلئے’جیجو جیجو‘ کی آوازیں ،ْ دلچسپ انداز شول میڈیا پر وائر ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی فینز کا شعیب ملک کو مخاطب کرنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔گزشتہ روزہونیوالے پاک بھارت میچ کے دوران بائونڈری لائن کے قریب کھڑے فیلڈنگ میں مصروف شعیب کو ایک فین نے‘جیجوجیجو’ ( بہنوئی)کہہ کر مخاطب کیاتو شعیب کی توجہ کامرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

شعیب نے مڑ کر اپنے مداحوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا ۔

یہ دلچسپ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی اورہزاروں بار لائیک اور شیئر کی گئی ۔یاد رہے کہ پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 7 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں 78 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کرکٹر سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔