چین میں ماربل و دیگر پتھروں کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں ہو گی، درخواستیں طلب

پیر 24 ستمبر 2018 20:45

چین میں ماربل و دیگر پتھروں کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں ہو گی، درخواستیں ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چین میں ماربل، گرینائٹ، سلیب، بلاکس اورپتھروں کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق 4 روزہ نمائش 6 مارچ سے شروع گی اور9 مارچ کو ختم ہو گی۔ ٹی ڈیپ نے نمائش میں شرکت کی فیس 2 لاکھ 4 ہزارروپے مقرر کی ہے۔ نمائش میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں اور اداروں کو 4 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمائش میں کئی پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :