صحت کے شعبہ میں تحقیق کی ضرورت ہے ،ْ ہمیں وسائل کا رخ علاج معالجہ سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہو گا ،ْصدر مملکت عارف علوی
پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس سے ملک کی صنعت و دیگر شعبے بھی استفادہ کر سکیں،بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کی جائے ،ْ تقریب سے خطاب
پیر 24 ستمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بیماریوں کے علاج سے قبل ان سے احتیاط اور روک تھام پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہو رہا۔
صحت کے شعبہ کا زیادہ تر بجٹ علاج معالجہ پر خرچ ہو جاتا ہے جبکہ اس کا رخ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہوگا، اس ضمن میں درست طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تحقیق وقت کا تقاضا ہے، پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ساتھ ساتھ تحقیق کے لئے دیگر اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے تحقیق ضروری ہے تاہم ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس کا استعمال بھی ہو سکے اور ملک کی صنعت و دیگر شعبے اس سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کو ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مل کر صفائی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا انتظام کیا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا میں عوامی آگاہی کے پیغامات کے لئے وقت مختص کرنے پر غور کیا جائے، قومی تعمیر آسان کام نہیں ہے اس کے لئے کوششیں، وقت اور وسائل وقف کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام صفائی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اس حوالے سے دینی تعلیمات پر عمل کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کو بھی احتیاط علاج سے بہتر ہے کے تصور کو اجاگر کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے غذائی کمی اور منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ان مسائل کے پائیدار حل کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری سطح پر صحت کا شعبہ وہ کارکردگی نہیں پیش کر سکا جو کرنا چاہیے تھی، اس کی ایک وجہ کم بجٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹوں پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز انہوں نے بھی دی تھی کیونکہ تمباکو نوشی کے استعمال سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس کا مقصد تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میںصدر مملکت اور وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن صحت کے شعبہ میں تحقیق کے فروغ کے لئے فنڈز مہیا کرے گی۔ وفاقی سیکرٹری زاہد سعید نے صحت کے شعبہ میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پلاننگ اور پالیسی سازی کے لئے کانفرنس کی سفارشات معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹلز کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت کے شعبہ کے ترقیاتی اہداف، ملک میں مہلک بیماریوں و علاج کی صورتحال اور تحقیق کی ضرورت کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.