وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ڈیرہ بگٹی میں قبائلی امن لشکر کے کیمپ پر حملے کی مذمت

پیر ستمبر 21:44

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ڈیرہ بگٹی میں قبائلی امن لشکر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت وگوران میں قبائلی امن لشکر کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قبائلی امن لشکر کے رضا کاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے رضا کاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی رضاکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شرپسند اوردہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہو سکتے۔ عوام اورحکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔