اردنی حکام نے 80سالہ سعودی کو جرمانہ نہ دینے پر سفر سے روک دیا

منگل 25 ستمبر 2018 11:30

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اردن کے حکام نے 80 سالہ سعودی شہری کو 9 ہزار دینار جرمانہ ادا نہ کرنے پر سفر سے روک دیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق اردن کے حکام نے ملک میں مقیم سعودی شہری کو 9 ہزار دینار جرمانہ ادا نہ کرنے پر دارالحکومت کے اندر سفر کرنے سے روک دیا۔ سعودی شہری محمد العطوی نے 2014ء میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے والد کی جیپ لینڈکروزر عمان کے عبدون علاقے میں چوری کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

العطوی نے سی سی کیمرے کی رپورٹ بھی جمع کرا دی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ واردات کرنے والے سعودی کی گاڑی چوری کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام نے اسے گاڑی چوری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیدیا تھا تا ہم لاعلمی کے باعث العطوی نے اردن کے کسٹمزحکام سے رجوع نہیں کیا۔ جنہوں نے مسروقہ گاڑی پر مذکورہ جرمانہ عائد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ گاڑی ابھی تک نہیںملی ہے اور دوسری جانب کسٹمز حکام نیجرمانہ عائد کر دیا ہے۔