ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں

کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کی تلفی جلد از جلد چاہتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی پر دھیان دینا چاہتے ہیں،گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کریں گے کیونکہ اب دونوں ممالک میں پہلے جیسے دوریاں نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ایک لحاظ سے کافیے اچھے ہوگئے ہیں جو کہ غیر معمولی ہے،اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیرِ خارجہ مائک پومیو مستقبل قریب میں آئندہ کی ملاقات کا انتظام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے مقام کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔سیول واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کی تلفی جلد از جلد چاہتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :