غزہ،اقوام متحدہ ایجنسی کے فلسطینی ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ہڑتال

منگل 25 ستمبر 2018 12:37

غزہ،اقوام متحدہ ایجنسی کے فلسطینی ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ..
غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) غزہ میں اقوام متحد ہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی اٴْنرو ا کے ہزاروں ملازمین نے جبری برطرفیوں اور امریکی امداد کی کٹوتی کے خلاف ہڑتال کی ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اٴْنروا کے ملازمین کی لیبر یونین کی اپیل پر غزہ میں ایک روزہ ہڑتال کے دوران میں ڈھائی سو سے زیادہ سکولوں کے علاوہ طبی اور امدادی تقسیم کے مراکز بھی بند ہیں۔

غزہ شہر میں اٴْنروا کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر اس کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔لیبر یونین نے برطرف کئے گئے ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔یونین کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے علاوہ مزید اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔یونین کی ڈپٹی چئیرمین امل البطش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال اٴْنروا کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مطالبات پر کان نہ دھرنے کے ردعمل میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کو ملازمین کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اٴْنروا کے ترجمان کرس گونیس نے مزدور یونین کی اس ہڑتال پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ایسے کسی اقدام پر افسوس ہے جس سے مہاجرین کو ایجنسی کی جانب سے مہیا کی جانے والی خدمات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہوں۔بالخصوص غزہ ایسی جگہ پر جہاں ایک عشرے سے ناکا بندی جاری ہے اور اس سے مہاجرین نے کافی مصائب جھیلے ہیں۔اٴْنروا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مالی امداد میں کٹوتی کے بعد اسامیوں اور خدمات میں تحدید ناگزیر ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :