متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان پائیدار ترقیاتی کے حصول میں تعاون کا معاہدہ

منگل 25 ستمبر 2018 12:30

نیو یارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / منگل ستمبر ) متحدہ عرب امارات اور اٹلی نے پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں.

(جاری ہے)

اس سمجھوتے پر دستخط امارات کی ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے وزیر ثاني بن أحمد الزيودي اور اٹلی کے ماحولیات، زمین اور سمندری امور کے وزیر سرگیو کوسٹا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 اجلاس کے موقع پر کئے، اس سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات کے شعبے میں پائیدار ترقی کے حصول میں تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی.

اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک اقتصادی تنوع اور پائیدار ترقی کے لئے پالیسیاں وضع کریں گے، اس کے علاوہ شہری منصوبہ بندی اور زرعی اصلاحات، تعمیر، ٹرانسپورٹ، قابل تجدید توانائی، توانائی کی بچت، اور وسائل کے موثر اورپیداوار استعمال کے لئے نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا.