زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کے بیج اور دانوں کو پھپھوندی سے بچانے کیلئے تحقیق کا عمل تیز کردیا

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت و زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کے بیج اور دانوں کو پھپھوندی سے بچانے کیلئے تحقیق کا عمل مزید تیز کر دیا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ زرعی ماہرین پھپھوندی کے باعث پیدا ہونے والے منفی اثرات سے فصلوں کو بچانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زرعی ماہرین ان تمام عوامل پر تحقیق کر رہے ہیں جس سے انسانی و حیوانی صحت کو فصلوں کے غذائی دانوں سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی بیماریوں سے تحفظ مل سکے ۔

انہوںنے بتایاکہ پھپھوندی قدرتی طورپر فصلوں کے دانوں کو لگ جاتی ہے جس سے بہت سی غذائی اجناس میں مضر صحت اجزاء پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو انسانی و حیوانی صحت کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پھپھوندی سے فصلات کے نقصان کے علاوہ تولیدی نظام میں بگاڑ اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کے بھی امکانات موجود ہوتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ پھپھوندی پر قابو پاکر فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی یقینی بنایا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :