نیب بلوچستان میں ڈائریکٹر نیب جمعرات کو کھلی کچہری لگائیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 16:57

نیب بلوچستان میں ڈائریکٹر نیب جمعرات کو کھلی کچہری لگائیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ جمعرات 27 ستمبر کو عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاء جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی راہنمائی کے لئے متعلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :