کچن گا ر ڈ ن منصوبہ کامیا ب بنا نے کیلئے بیجوں کی تقسیم شروع

منگل 25 ستمبر 2018 17:00

سلانوالی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) حکو مت نے سبز یو ں کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کو کنٹرو ل کر نے کیلئے محکمہ زراعت کو کچن گا ر ڈ ن منصوبہ شروع کر نے کی ہد ا یت کی ہے جس پر محکمہ زراعت نے 18اقسام کی سبز یو ں کے جد ید قسم کے بیج کے پیکٹ 50رو پے میں عوا م کو فراہم کر نا شروع کر دیئے ہیں ا س ضمن میں محکمہ زراعت ضلع سرگو د ہا کو چار ہزار بیجوں کے پیکٹ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل سلانوا لی میں ضلع سرگودہا کی تمام تحصیلوں کو 18اقسا م کی سبز یو ں کے بیج صرف 50رو پے فی پیکٹ دیئے جا ر ہے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہارڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت محمد فیض کند ی نے میڈیاسے با ت چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوںنے کو بتا یا کہ پا لک ،مو لی، گا جر، میتھی، شلجم، دھنیا، سلا د اور سا گ کے اعلی قسم کے بیج صرف 50رو پے فی پیکٹ دیئے جا ر ہے ہیں جس سے عوا م اپنے گھروں میں سبز یا ں کا شت کر کے ریلیف حاصل کر سکیں گے ۔