بھارت میں دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 18:49

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارت میں دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے پٹنہ جانے والے گو ایئر کے طیارے کے مسافروں میں اس واقعہ سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم دیگر مسافروں نے مذکورہ شخص کو پکڑ کر عملہ کے حوالے کردیا۔نوجوان مسافر سے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ طیارے کے دروازے کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر اسے کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔حکام کے مطابق نوجوان کو یہ غلط فہمی پہلی بار فضائی سفر کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :