ْسید محمد امین بخاری نے ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ با د کے عہد ہ کا چار ج سنبھا ل لیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سید محمد امین بخاری نے منگل کے روز ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ با د کے عہد ہ کا چار ج سنبھا ل لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق پولیس سر وس آف پا کستا ن گر یڈ 19 کے پولیس آ فیسرسید محمد امین بخاری نے ایس ایس آ پر یشنز اسلام آ با د کے عہد ہ کا چا ر ج سنبھا ل لیا ہے، نئے ایس ایس پی اس سے قبل ایس پی کینٹ لا ہو ر ، ایس پی سٹی لا ہور ، ایس پی شیخوپو رہ ، ایس ایس پی ہیڈ کو ارٹرز بلو چستا ن، ڈی پی اوبا ر کھان ،ڈی پی او کو ہلو بلو چستان بھی اپنی خد ما ت سر انجا م دے چکے ہیں، ان کا شما ر پولیس کے قابل تر ین افسران میں ہو تا ہے، چار چ سنبھا لنے کے بعد ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے اپنے دفتر کے سٹا ف سے میٹنگ کی اور انہیں ہد ایت کی ہے کہ دفاتر میں آ نے والے شہر یو ں کے لیے آ سا نیا ں پیدا کر یں انہو ں نے کہا کہ عوام کے لیے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، شہر ی میر ے دفتر آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں، انہو ں نے شرکا ء میٹنگ سے کہا کہ لو گو ں کے مسائل سنے جا ئیں گئے اوران کو فوری حل کیا جائے ، کسی بھی شخص کے سا تھ زیا دتی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش یا دیگر مشکوک سرگرمی کے متعلق معلوما ت ہو ں تو فوری ریسکیو 15یا ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا پیج پر اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :