اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال چپ نہیں رہیں گے، صدر اردوآن

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی اپنے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال کیے جانے پر چپ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ترکی اور اس کے اتحادی امریکا کے درمیان ان دنوں شدید سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترکی میں زیر حراست ایک امریکی پادری کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ترکی کے خلاف پابندیاں بھی عائد کر چکی ہے۔