ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ ، لاہور ڈویژن نے ٹرافی جیت لی

بدھ 26 ستمبر 2018 13:56

ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ ، لاہور ڈویژن نے ٹرافی جیت لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ ہال میں منعقد ہوئے۔ جس میں ریلوے کی سات ڈویژنوں نے شرکت کی۔ لاہور ڈویژن نے مجموعی طور پر 74 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ ریلوے پولیس نے 54 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ کوئٹہ ڈویژن نے 50 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

محمد ندیم ، فیاض فیروز، شاہد بٹ، قترة العین ، محمد کاشف، محمد عمران اور غضنفر علی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپورٹس آفیسر ریلوے پولیس شاہد خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اکائونٹس آفیسر عطاء حسین بٹ، سید نجم السعید، میر ارشد پرویز، اویس اکبر، اعجاز چوہدری، محمد کاشف، عظمت خان، شاہنواز بٹ، منظور علی عارف، حسنین عارف اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے۔

آج 27 ستمبر بروز جمعرات ریلوے انٹر ڈویژنل جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونگے۔ جس کا آغاز 11:00بجے دن ہوگا۔ جس کے مہمانِ خصوصی نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔