امریکی چینی تجارتی جنگ منفی اثرات کی حامل ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

بدھ 26 ستمبر 2018 13:58

امریکی چینی تجارتی جنگ منفی اثرات کی حامل ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے دوران براعظم ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو کمزور قرار دیا ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو اس صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے مطابق ایشیائی ممالک میں اقتصادی شرح پیداوار رواں برس کی چھ فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد تک گر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں چینی سالانہ شرح پیداوار میں بھی کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ بینک کے چیف اکنامسٹ یاسٴْوکی سواڈا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجارتی جنگ کے تناظر میں اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان سن 2019 میں غالب رہنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :