فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران ہفتہ کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 16:51

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران ہفتہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر ہفتہ کے روز اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیمبر آف کامرس کے صدر شبیر حسین چاولہ کی جانب سے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی جائے گی۔ یا د رہے کہ مذکورہ تینوں عہدیداران کاچنائو بلامقابلہ عمل میں لایاگیاہے ۔دریں اثناء ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ممبران نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران صنعتی ، کاروباری ،تجارتی سرگرمیوں کے فروغ ، بجلی ، گیس کے بحران کے خاتمہ اور چیمبر کے ممبران کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔