چینی حکومت کا ڈیجیٹل معشیت کو مزید ترقی دینے کا اعلان

ڈیجیٹل اکانومی کو شعبہ زراعت میں رائج کرنے کے لئے خاص توجہ دی جائے گی، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

ْبیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) چین کی حکومت نے ملک کی ڈیجیٹل معشیت کو مزید ترقی اور شعبہ زراعت میں اسے رائج کرنے کے لئے خاص توجہ دینے کا اعلان کیا ہے ،چینی حکومت کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی کو ترقی دینے سے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔۔چین کے ادارہ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی ) نے بدھ کو کہا ہے کہ چین روایتی شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دے گا جس سے کام کرنے والوں کو معیاری ملازمتیں حاصل ہوں گی۔

چین کی ڈیجیٹل اکانومی نے گذشتہ سال 18 فیصد سے 26 کھرب یوان (3.8کھرب ڈالر ) ترقی کی ہے جوکہ ملک کے جی ڈی پی کا ایک تہائی برابر آ گیا ہے۔۔چین میں کروڑوں افراد سوشل نیٹ ورکنگ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ،گیمنگ اور شاپنگ کے لئے موبائل ایپس استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی شہر روز بروز کیش لیسہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ موبائل ایپس کے ذریعے ادائیگیوں کو زیادہ فعال اور محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔

این ڈی آر سی کے مطابق وہ نئی صنعتوں کے لئے مالیاتی مارکیٹوں کی مدد سے مالیاتی امداد سمیت فنڈز قائم کر رہے ہیں،رواں سال کے شروع میں این ڈی آر سی نے چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے ڈیجیٹل شعبوں کی مالیاتی سپورٹ کے لئے 100بلین یوان (14.55بلین ڈالر))حاصل کئے ہیں۔ادارے کے مطابق وہ شعبہ زراعت میں بالخصوص ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینا چاہیں گے۔

متعلقہ عنوان :