پنجاب میں ہر کام اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ہوگا،عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیںگے‘عثمان بزدار

بدھ 26 ستمبر 2018 22:56

پنجاب میں ہر کام اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ہوگا،عمران خان کے وژن کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ صوبہ میں تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں اور پنجاب تبدیلی کی جانب بڑھ رہاہے ،جس کے جلد نتائج سامنے آئیںگے۔انہوںنے کہاکہ ہماری کارکردگی خود بولے گی اور ناقدین خاموش ہو جائیں گے کیونکہ صرف عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے میں اورمیری ٹیم ہفتے میں سات دن صبح سے شام تک کام کرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی حقیقی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو بس میں ہوا ضرور کریںگے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ہر کام اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ہوگااورعمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیںگے اور100روزہ ایجنڈ ے پر عملدرآمد کے سلسلے میں پنجاب لیڈ لے گا۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ان سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی -وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی رانا محمد قاسم نون،حسین جہانیاں گردیزی، سید عباس شاہ، جہانزیب کچھی ،جاوید اختر لنڈ،محمد اشرف خان رند،فیصل حیات ،شہاب الدین خان، محمدسبطین رضا،محمدلطاسب ستی،راجہ صغیر احمد،سمابیہ طاہر، عابدہ بی بی اور جگنو محسن شامل تھیں۔