Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر مملکت حماد اظہر کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

جمعرات 27 ستمبر 2018 18:46

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر مملکت حماد اظہر کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر مملکت حماد اظہر کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال چوہدری پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 126 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب برکی کی انتخابی عذداری پر سماعت کی جس تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امید وار حماد اظہر کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا۔

انتخابی عذداری میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ پراسس کا حصہ نہیں بنایا گیا اور درخواست گزار کے پولنگ ایجنٹ کو ریٹرننگ افسر نے سے فارم 45 فراہم نہیں کیے۔ انتخابی عذداری میں استدعا کی گئی کہ حماد اظہر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات