روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے‘ماہرین صحت

جمعہ 28 ستمبر 2018 11:39

روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے‘ماہرین ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) آسٹریلیاکے ماہرین صحت نے کہاہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے‘آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فارگلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن ودکے مطابق اعدادوشمار اورلیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہواہے کہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا6 فیٹ کا اہم جزپایاجاتاہے ان لوگوں میں ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے پیداہونے کا خطرہ دیگرلوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :