فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا گتھیاں سلجھنے لگیں

زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث بمباٹ نامی شخص اکائونٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا، 11 ماہ کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ جمع کرائے

پیر 1 اکتوبر 2018 19:58

فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا گتھیاں سلجھنے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کا رہائشی اور فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا گتھیاں سلجھنے لگیں، ایف آئی اے نے اکائونٹ آپریٹ کرنے والے کا پتا لگا لیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے فالودہ فروش کی کہانی میں نیا ٹوئسٹ آ گیا ہے، پتہ چلا ہے کہ زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث بمباٹ نامی شخص اکائونٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا، 11 ماہ کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ جمع کرائے، دبئی میں اہم شخصیت کو کروڑوں روپے منتقل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث شبیر بمباٹ اور اس کے ساتھی عبدالقادر کے اکائونٹ کو آپریٹ کرتے تھے۔ بینک ریکارڈ اور عملے کے بیانات سے بھی اکائونٹ آپریٹ کرنے والے کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔تفتیش کاروں کو عبدالقادر کے اکائونٹ میں سرکاری افسر کی جانب سے رقم جمع کرانے کا بھی شبہ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ فالودہ فروش کے اکائونٹ سے دبئی میں کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :