کویت: بے رحم مالکن فلیٹ کی کھڑکی سے لٹکی ملازمہ کو بچانے کی بجائے اُس کی ویڈیو بناتی رہی
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کویتی خاتون کو قید کی سزا سُنا دی گئی
محمد عرفان جمعرات 4 اکتوبر 2018 17:01
(جاری ہے)
خاصی اُونچائی سے گِرنے کے سبب ملازمہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی وفات پا گئی تھی۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملازمہ نوکری چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہی تھی۔ فرار ہونے کے لیے اُس نے کھڑکی کا انتخاب کیا مگر توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث زمین پر جا گری۔ کچھ عرصہ بعد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خادمہ صرف ایک ہاتھ کی مدد سے کھڑکی سے لٹکی ہوئی تھی اور قریب کھڑی مالکن کو مدد کے لیے پُکارتی کہہ رہی تھی کہ میرا ہاتھ پکڑ لو۔ مگر سنگدِل خاتون اُس سے چند فٹ کی دُوری پر کھڑی ڈھٹائی کے ساتھ واقعے کی ویڈیو بناتی رہی۔ اسی دوران لاچار ملازمہ کا ہاتھ کھڑکی سے چھُوٹ گیا اور وہ تیزی سے نیچے جا گِری۔ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت غم و غصّے والا ردِعمل سامنے آیا تھا ۔ ایک شخص نے مذکورہ ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا۔ عدالت نے خاتون کو سنگین نوعیت کی لاپرواہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اُسے آٹھ ماہ قید کی سزا سُنا دی۔ تاہم اس سزا پر کچھ عوامی حلقوں نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اُس کی مجرمانہ بے حِسی کی بِناء پر زیادہ سخت سزا دی جانی چاہیے تھی۔ آپ بھی خاتون کی سنگ دِلی کی غماز یہ دِل دوز ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.