بھارتی جنگل میں شیر کاشکار،بے قابو ہاتھی نے کچل کر عورت کوہلاک کر دیا

احتیاط کے پیش نظر پانچوں ہاتھیوں کو شیرنی کی تلاش کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے،محکمہ جنگلات

جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:52

بھارتی جنگل میں شیر کاشکار،بے قابو ہاتھی نے کچل کر عورت کوہلاک کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک آدم خور شیرنی کو ہلاک کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کے ہاتھ شیرنی تو نہ آئی، لیکن فارسٹ رینجرز کے ایک ہاتھی نے ایک عورت ہلاک کر ڈالا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلات کے ایک عہدے دار اے کے مشرا نے بتایاکہ ریاست مہاراشٹر میں حکام نے ایک آدم خور شیرنی کو مارنے کا حکم دیا ہے جو اب تک کم از کم 13 لوگوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

شیر عموماً انسان پر حملہ نہیں کرتے، لیکن اگر انسانی خون ان کے منہ کو لگ جائے تو وہ آدم خور بن جاتے ہیں اور گھات لگا کر انسانوں کو ہلاک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ہاتھیوں پر سوار اور بندوقوں سے مسلح گارڈز شیرنی کی تلاش میں جنگل کی جانب روانہ ہوئے۔ لیکن رات ہونے پر جب پہلا پڑاؤ ڈالا گیا تو ایک ہاتھی بدک کر بھاگ نکلا اور تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آبادی میں گھس گیا۔ اس دوران ہاتھی کو ایک عورت نظر آئی جسے اس نے اپنے پاؤں کے نیچے کچل کر مارا ڈالا۔عورت کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے۔ فرار ہونے والے ہاتھی کو بعد ازاں پکڑ لیا گیا۔ اور احتیاط کے پیش نظر پانچوں ہاتھیوں کو شیرنی کی تلاش کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :