شہباز شریف کو گرفتار کیوں کیا،نیب نے اعلامیہ جاری کردیا

شہبازشریف نےوزیراعلیٰ کی حیثیت سےاختیارات کاغلط استعمال کیا،اعلامیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:17

شہباز شریف کو گرفتار کیوں کیا،نیب نے اعلامیہ جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2018ء) :نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ۔تازہ ترین خبر کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہبازشریف نےوزیراعلیٰ کی حیثیت سےاختیارات کاغلط استعمال کیا۔

شہبازشریف نےپنجاب لینڈڈیویلپمنٹ کمیٹی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکےاختیارات استعمال کیے۔لطیف اینڈسنزکاکنٹریکٹ غیرقانونی طورپرمنسوخ کیا گیا جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں پیپراقواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ شہبازشریف نےپی ایل ڈی سی کوغیرقانونی طورپرکہاکہ آشیانہ پراجیکٹ ایل ڈی اےکودیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کایہ اقدام غیرقانونی اوربد نیتی پرمبنی تھا۔

پنجاب لینڈڈیولپمنٹ کمپنی صوبےمیں ایسےپراجیکٹ کےلیےخاص طورپربنائی گئی ۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ گورننس قوانین کےتحت پی ایل ڈی سی کابااختیاربورڈآف ڈائریکٹرتھا۔شہبازشریف کےاقدام سےقومی خزانےکوبھاری نقصان کاسامناکرناپڑا۔شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرپراجیکٹ ایل ڈی اےکوٹرانسفر کرایا۔شہبازشریف کےقریبی ساتھی احدچیمہ اُس وقت ایل ڈی اےکی سربراہی کررہےتھے۔اعلامیے کے مطابق احدچیمہ نےغیرقانونی طورپرآشیانہ اسکیم کےٹھیکےدیئے۔احدچیمہ نےٹھیکوں میں رشوت وصول کی۔آشیانہ منصوبےکاٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کونوازنےکےلیے دیا گیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2ہزارکنال سےزائداراضی کاٹھیکہ دارکوفائدہ پہنچایا گیا۔