صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:27

صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے ،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز چاکر ڈومکی گورنر ہائوس کوئٹہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انہیں انکا موبائل کائونٹر پر جمع کروانے کا کہا جس پر انکار کر نے پر انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس پر سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً تقریب کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :