یورپ کے جنوب میں روسی آبدوزیں نیٹو کے لیے تشویش کا باعث ہیں، امریکی ایڈمرل

اتوار 7 اکتوبر 2018 11:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2018ء) ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیںنیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔یہ بات نیپولی میں نیٹو اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ایڈمرل جیمز فوگو نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

فوگو کے مطابق روس نے حالیہ برسوں میں نئی جنریشن کی آبدوزوں کے ذریعے اپنے بیڑے کو جدید بنایا ہے۔

امریکی ایڈمرل نے بتایا کہ اس وقت کیلو کلاس کی چھ ہائیبرڈ آبدوزیں بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں طویل مار کرنے والے کیلیبر میزائلوں سے لیس ہیں جو کسی بھی یورپی دارالحکومت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیمز فوگو نے واضح کیا کہ یہ معاملہ میرے لیے اور نیٹو اتحاد میں میرے شراکت داروں اور دوستوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :